بلوچستان کے ضلع آواران کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکے سے ایک دکان دار جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 7 زخمی ہوگئے۔
Read More: https://republicpolicy.com/soldier-martyred-terrorist-killed-in-north-waziristan-clash/
آواران کے علاقے کولواہ کے شاپنگ سنٹر میں ایک دکان میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ جاں بحق شخص دکان دار تھا جس کی شناخت ناصر علی ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی۔ جبکہ اس کے بھائی آصف ولد محمد ہاشم سمیت 7 افراد زخمی ہیں۔
https://republicpolicy.com/9-terrorists-killed-3-arrested-in-balochistan-operation/
دہشت گرد تنظیم بی ایل ایف نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کے واقعے میں ایک دکاندار کی شہادت اور بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں او ر خاتون سمیت دیگر شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔