ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ بچوں کی رکابی کو عمر کے ابتدائی حصے میں جنک فوڈ سے محفوظ بنانا بہت ضروری ہے کیونکہ اس کے بچوں کی جسمانی صحت پر کافی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین غذائیت نے کہا ہے کہ جنک فوڈ کھانے سے بچوں کے میٹا بولزم میں منفی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ جنک فوڈ کھانے سے بچے موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس کے ساتھ خون کا بہاؤ بھی متاثر ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جنک فوڈ میں مصنوعی مٹھاس اور اس طرح کی دوسری مضر صحت اشیاء شامل ہوتی ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق جنک فوڈ کے استعمال سے بچے لاغر ہو جاتے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ میں غذائیت کم ہوتی ہے جبکہ کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ دوم بچوں کو اس عمر میں متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو کسی بھی طرح جنک فوڈ سے پوری نہیں ہوسکتی۔ اس ضمن میں جنک فوڈ کھانے اور اس سے پرہیز کرنے والے دو بچوں کا موازنہ کیا گیا تو جنک فوڈ کھانے والے بچوں میں واضح طور پر موٹاپے کا رحجان دیکھا گیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
دوسری جانب ان غذاؤں میں بنیادی وٹامن اور ضروری اجزا نہیں ہوتے، بلکہ دیگر مضر اجزا شامل کئے جاتے ہیں۔ عمر کے اس حصے میں ناکافی غذا کے منفی اثرات بچوں کی نشوونما پر اثرانداز ہوکر پوری زندگی برقرار رہ سکتے ہیں۔
آگے چل کر یہ بلڈ پریشر، ذیابیطس، فالج اور امراضِ قلب کی وجہ بن سکتے ہیں۔ لیکن دوسری تشویشناک بات یہ ہے کہ جنک فوڈ سے دماغی و ذہنی مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ مثلاً شکر کی زیادتی ڈپریشن بڑھاسکتی ہے۔