ہیوسٹن، امریکا: نیورو انجینئرز نے ایسا برقی مقناطیسی مواد ڈیزائن کیا ہے جو نہ صرف دماغی خلیات نیورونز کو درست طریقے سے متحرک کرسکتا ہے بلکہ منقطع اعصاب کو بھی جوڑ سکتا ہے۔
محققین طویل عرصے سے برقی مقناطیسی توانائی کی مدد سے علاج کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے آئے ہیں۔ ایسا مواد جو مقناطیسی شعبوں کو برقی توانائی میں تبدیل کر سکتا ہو اور اعصابی ٹشو کو متحرک کرنے اور اعصابی عوارض یا اعصابی نقصان کے علاج میں معاون ہو۔ تاہم اب تک جو مسئلہ درپیش تھا، وہ تھا نیورونز میں سگنلز کا موثر ردعمل دینے کی صلاحیت کو برقرار رکھنا۔
رائس یونیورسٹی کے نیورو انجینئر جیکب رابنسن اور ان کی ٹیم نے پہلا میگ نیٹو الیکٹرک مٹیریل ڈیزائن کیا جو نہ صرف اس مسئلے کو حل کرتا ہے بلکہ 120 گنا زیادہ تیزی سے مقناطیسی توانائی سے برقی تبدیلی انجام دیتا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
نیچر میٹریلز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین نے دکھایا کہ اس مواد کو درست طریقے سے استعمال کرنے سے نیوران کو متحرک کرنے اور اعصاب کے خلا کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
رابن سن نے کہا کہ مواد کی خصوصیات اور کارکردگی کا نیورواسٹی مولیشن علاج پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ نیورواسٹی مولیشن ڈیوائس لگانے کے بجائے مواد کی قلیل مقدار کو مطلوبہ جگہ پر صرف انجیکشن کے ذریعے لگایا جا سکتا ہے۔ مزید برآں کمپیوٹنگ، سین سنگ، الیکٹرانکس اور دیگر شعبوں میں میگ نیٹو الیکٹرک کے اطلاق کی حد کو دیکھتے ہوئے تحقیق جدید مواد کے ڈیزائن کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے جو جدت کو زیادہ وسیع پیمانے پر آگے بڑھا سکتی ہے۔