بیلاروس میں ایٹمی ہتھیار نصب کر دیے ہیں، روسی صدر

[post-views]
[post-views]

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی کے اتحادی  ملک بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کر دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک تقریب سے خطاب میں  جوہری ہتھیاروں کی بیلا روس میں تنصیب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس جوہری ہتھیاروں کو استعمال نہیں کرے گا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پہلا حصہ بیلا روس پہنچایا گیا ہے موسم سرما یا پھر سال کے آخر تک اسے مکمل طور پر نصب کرنے کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ بیلا روس پہنچائے گئے جنگی ہتھیاروں میں کم فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی ہتھیار شامل ہیں۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ  سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس نے پہلی بار ملک سے باہر جوہری ہتھیار نصب کیے ہیں جس کا مقصد یوکرین کو حمایت اور ہتھیار فراہم کرنے کے خلاف مغربی ممالک کو خبردار کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جو ہمیں اسٹرٹیجک شکست دینے کا سوچ رہے ہیں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos