بلاول بھٹو سرکاری دورے پر عرب امارات پہنچ گئے

[post-views]
[post-views]

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ یواے ای کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے استقبال کیا۔

بلاول بھٹو امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زایدال نہیان سےملاقات کریں گے ، جس میں  دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال ہو گا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

وزیرخارجہ  آج مادام تساومیں بینظیربھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos