ایک نئی تحقیق کے مطابق چھاتی کے کینسر میں مبتلا افراد شفایاب ہونے کے بعد دوبارہ کینسر کے خطرے میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ان میں کینسر کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی محققین نے اپنے حالیہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا کہ اگرچہ کسی بھی بریسٹ کینسر سے شفایاب ہوئے شخص میں دوسرے کینسر کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے لیکن یہ ان لوگوں کے مقابلے میں تب بھی زیادہ ہے جنہیں کبھی چھاتی کا کینسر نہیں ہوا۔
برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے محقق اور مطالعے کے سینئر مصنف اینتونس انتونیو نے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والوں میں دوسرے کینسر کے خطرے کے حوالے سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔
انتونیس اور ان کی ٹیم نے چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والے 580,000 سے زائد خواتین اور 3,500 سے زائد مردوں کے اعداد و شمار کو دیکھا جن میں 1995 اور 2019 کے درمیان چھاتی کے کینسر کی ابتدائی دریافت ہوئی تھی۔
محققین نے پایا کہ چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والی تمام خواتین میں دوسری چھاتی میں ٹیومر پیدا ہونے کا خطرہ ان خواتین کے مقابلے میں دوگنا تھا جنہیں پہلے کبھی چھاتی کا کینسر نہیں ہوا جب کہ شفایاب ہونے والے والے مردوں دوبارہ کینسر کا خطرہ 55 فیصد زیادہ تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.