چیف جسٹس کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: پنجاب میں انتخابات کے عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں آج ہوگئی۔ 

سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ اسی کیس میں گزشتہ سماعت کے دوران تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی تھی اور کہا کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن نے نئے نکات اٹھائے ہیں جب کہ نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے،  الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos