Premium Content

دس سال قبل میسی کیساتھ تصویر کھینچوانے والے بچے نے ارجنٹائن کو ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا

Print Friendly, PDF & Email

دس سال قبل لیونل میسی کے ساتھ مداح کی حیثیت سے تصویر کھینچوانے والے بچے نے سالوں بعد فیفا ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی جانب سے کھیلتے ہوئے میسی کے ساتھ اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

Read More: https://republicpolicy.com/chamchamati-trophy-k-sirf-4-dawedar-maidan/

فٹبال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی ارجنٹائن کے لیونل میسی کے مداح کی حیثیت سے 10 سال قبل اُن کے ساتھ تصویر کھینچوانے والے الواریز 10 برس بعد قومی ٹیم میں میسی کے ساتھ نہ صرف ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنے بلکہ  کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں دو گول بھی داغ دیے۔

دس برس پہلے جب جولین الواریز 12 سال کے تھے تو اُنہوں نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ میسی کے فین کی حیثیت سے اُن سے تصویر کی فرمائش کی جو میسی نے پوری کردی۔

Read More: https://republicpolicy.com/argentina-power-into-final-with-3-0-victory-over-croatia/

 الواریز کا خواب بھی میسی کی طرح اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور ورلڈ کپ کھیلنا تھا جو جاری ورلڈ کپ میں پورا ہوگیا، نہ صرف الواریز کا خواب پورا ہوا بلکہ اُنہوں نے کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں  دو گول بھی کیے۔

Read More: https://republicpolicy.com/magic-messi-fires-argentina-into-world-cup-quarters/

پہلا گول اُنہوں نے تنہا اپنی کوششوں سے کیا جب وہ اپنے ہاف سے گیند لے کر چلے اور اُس کو حریف کے جال میں پہنچا کر ہی دم لیا،اس موقع پر ساتھی کھلاڑی کی حیثیت سے اُن کوسب سے پہلے مبارک باد دینے والے میسی تھے، وہ بھی الواریز کے اس انداز سے گول کرنے پر اُن کے مداح ہوگئے۔

الواریز نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول بھی کیا، یہ گول اُنہوں نے میسی کے عمدہ پاس پر کیا، اس مرتبہ بھی سب سے پہلے میسی نے اُن کو مبارک باد دی۔

Read More: https://republicpolicy.com/morroco-ki-tarikh-aur-qatar-football-world-cup/

میسی اور الواریز کے شاندار کھیل کی بدولت ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے  کروشیا کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos