Premium Content

Add

مراکش کی تاریخ اور قطر فٹبال ورلڈ کپ2022 میں کامیابیاں

Print Friendly, PDF & Email

تحریر:  حفیظ اللہ خان خٹک

آج کل مراکش یا مراکو  کا نام زبان زدعام ہے۔ کہیں بھی  چلے جاؤ دوستوں میں، دفتر میں ،بازار میں ہر کوئی مراکش کا ذکر کر رہا ہوتاہے ۔  اس کی وجہ قطر میں منعقد ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ ہے۔ اس ورلڈ کپ سے پہلے مراکش کا صرف نام ہی سنا تھا لیکن اس کے بارے میں زیادہ علم نہ تھا۔ پھرایک سوچ آئی کیوں نہ مراکو پر کوئی تحقیق کی جائے۔ اسی تغیر میں تحقیق شروع کی ۔ کچھ دوست جو فٹبال کو بہت پسند کرتے ہیں ان سے مراکوکے بارے میں کچھ دریافت کیا۔ کچھ مد د آن لائن ویب سائٹس سے لی اور یہ تحریر لکھ ڈالی۔

Read More: https://republicpolicy.com/fifa-world-cup-begins-with-a-scintillating-ceremony/

مراکش کی فٹبال ورلڈ کپ میں پذیرائی کچھ اس وجہ سے بھی ہوئی  کہ اس فٹبال  ورلڈ کپ  2022 میں اُنہوں نے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو 1-0 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فٹبال کے مدح اسے یوں بھی کہتے ہیں کہ اُنہوں نے پرتگال کو نہیں بلکہ رونالڈو کو ہرایا ہے۔ رونالڈو فٹبال  کی دنیا میں بہترین کھیل کی وجہ سے بہت سارے مداحوں  کا مجموع اکھٹا کیے ہوئے ہیں۔ رونالڈو اپنی فری کک کی وجہ سے فٹبال کی دنیا میں بہت مشہور ہیں۔ پرتگال کی ٹیم میں رونالڈو انسانی جسم میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتے ہیں۔  اس سال قطر میں منعقد ہونے والا ورلڈ کپ رونالڈو کا  پانچواں اور اُن کے مطابق کیرئیرکاآخری ورلڈ کپ ہے۔ رونالڈو فٹبال کی دنیا  کا واحد کھلاڑی ہے  جس نے مسلسل پانچ فٹبال ورلڈ کپ کھیلے اور ہر ورلڈ کپ میں گول سکور کیا۔ فٹبال کے شائقین پرتگال کی ٹیم کے باہر ہونے کو رونالڈو کا ورلڈ کپ فائنل سے باہر ہونا کہہ رہے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ  مراکش نے رونالڈو کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

Read More: https://republicpolicy.com/chamchamati-trophy-k-sirf-4-dawedar-maidan/

مراکش شمالی افریقہ کا اسلامی ملک ہے۔ مراکش کا نیا عربی نام المملكة المغربية ہے ۔ اس ملک میں ابھی بھی بادشاہت قائم ہے۔ بادشاہ ہی ملک کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس ملک کا رقبہ 446300مربع کلومیٹر ہے اور آبادی لگ بھگ 37 ملین ہے۔ مراکش کا دارالخلافہ ربات ہےتاہم مشہور شہر کاسا بالنکا ہے۔ مراکش کی قومی زبان عربی اور بربر ہے تاہم فرنچ اور دیگر کئی علاقائی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ یہاں کی سرکاری کرنسی کا نام  مراکو درہم ہے۔

 مراکش نے 1956 میں فرانس سبے آزادی حاصل کی۔ 1956 میں تانگیر کے بین الاقوامی شہر کو نئے ملک کے حوالے کر دیا  گیا۔ مراکش پر اسلامی پارلیمانی آئینی موروثی بادشاہت کے فریم ورک میں حکومت ہے۔ بادشاہ ہی وزراء کی کونسل کی صدارت کرتا ہے اور حکومت کے مختلف ارکان کا تقرر کرتا ہے۔ 1970 کی دہائی کے اواخر میں مراکش کوعملی طور پر مغربی صحارا سے الحاق  کر دیا گیا، لیکن اس علاقے کی حیثیت سے متعلق حتمی قرارداد ابھی تک حل نہیں ہوئی۔ 1990 کی دہائی میں بتدریج سیاسی اصلاحات کے نتیجے میں 1997 میں دو ایوانی مقننہ کا قیام عمل میں آیا۔  جس کے تحت حکومت کا سربراہ وزیراعظم ہوتا ہے۔  تاہم، پارلیمنٹ کی طاقت بہت محدود ہے۔  1992 میں آئین میں کی گئی اصلاحات کے ذریعے اسے کسی حد تک تقویت ملی ہے۔ 2010 میں عرب سے شروع ہونے والی اصلاحات کے دباؤ کے نتیجے میں، بادشاہ نے ایک نئے آئین پر دستخط کیے جس نے پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کے اختیارات کو بڑھایا لیکن بادشاہ کو حکومت کی تمام شاخوں پر وسیع اختیارات کے ساتھ چھوڑ دیا۔مراکش عرب لیگ کا رکن ملک ہے۔

مراکش نے قطر ورلڈ کپ 2022 میں بہترین کھیل پیش کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جس کی وجہ سے خوب پذیرائی سمیٹی۔مراکش جو عالمی رینکنگ میں 35 نمبر پر ہے نے ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگال کو جو اس وقت فٹبال کی دنیا میں 9 نمبر پر براجمان ہے رونالڈو کی موجودگی میں ہرا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس سے قبل مراکش نے کروشیا، بیل جیم، کینیڈا، سپین کو ہرا کر کورٹر فائنل میں جگہ بنائی۔  مراکش کی فتوحات  پر تمام اُمت مسلمہ میں خوشیاں منائی گئیں۔ اسلامی ممالک کی طرف سے نیک خواہشات اور ورلڈ کپ جیتنے کی دعائیں دی گئیں۔

سیمی فائنل میں مراکش کا مقابلہ دفاع چیمپین فرانس سے  جمعرات  کے دن ہو گا۔  مراکش نے جس تیزی سے کامیابیاں حاصل کی ہیں تمام شائقین کی توجہ اس سیمی فائنل پر مرکوز ہیں۔ شائقین فٹبال کا کہنا ہے کہ مراکش فرانس کو ہر ا کر اپ سیٹ کر سکتا ہے۔  ہر کوئی شدت سے جمعرات کے دن کا انتظار کر رہا ہے ۔ اب یہ جمعرات کے دن  معلوم ہو گا کہ مراکش فرنس کو ہر اکر قطر ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں رسائی حاصل کرتا ہے یا نہیں؟

6 thoughts on “مراکش کی تاریخ اور قطر فٹبال ورلڈ کپ2022 میں کامیابیاں”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1