سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری حملہ کیس میں شامل تفتیش کرلیا گیا، ٹرمپ پر کیپٹل ہل پر حملے کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تفتیش میں شامل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اسپیشل کونسل کی جانب سے ایک ’ٹارگٹ لیٹر‘ موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کے الزام میں گرانڈ جیوری کی تحقیقات کے نشانے پر ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی وفاقی پراسیکوٹر پیٹر زیڈ نبرگ نے کہا ہے کہ کسی ملزم کو ’ٹارگٹ لیٹر‘ ملنا اس بات کی علامت ہے کہ اسے متنبہ کیا جائے کہ آپ پر فرد جرم عائد کی جارہی ہے۔







