Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

دبئی میں بڑَےپیمانے پر سیلاب آ گیا

Print Friendly, PDF & Email

دبئی میں شدید بارش کے بعد متعدد پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا۔ شدید بارش کے نتیجے میں صحرائی ملک متحدہ عرب امارات کے ارد گرد بڑے پیمانے پر سیلاب آ گیا۔

بین الاقوامی مسافروں کے لیے دنیا کے مصروف ترین ہوائی مرکز نے شام 7:26 بجے پرپروازوں کی آمد کو روکنے کی تصدیق کی ۔

دبئی، مشرق وسطیٰ کا مالیاتی مرکز، طوفانی بارشوں سے مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات اور بحرین میں سیلاب آیا، اور اتوار اور پیر کو عمان میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

عمان اور متحدہ عرب امارات دونوں، جنہوں نے گزشتہ سال کوپ 28 اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کی میزبانی کی تھی، پہلے خبردار کر چکے ہیں کہ گلوبل وارمنگ کے باعث مزید سیلاب آنے کا امکان ہے۔

متحدہ عرب امارات کے کچھ اندرونی علاقوں میں 24 گھنٹے سے صبح 8 بجے تک 80 ملی میٹر (3.2 انچ) سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جو تقریباً 100 ملی میٹر کی سالانہ اوسط کے قریب ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شمال مغرب میں واقع بحرین بھی رات بھر گرج چمک اور شدید بارش کے بعد سیلاب کی زد میں آ گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1