Premium Content

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبرکیا ہے؟

Print Friendly, PDF & Email

پاسپورٹس کی درجہ بندی میں جاپان کی برتری برقرار ہے، 2023 کے لیے کی گئی عالمی درجہ بندی میں جاپان کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہین لے انڈیکس کی 2023 کی فہرست میں دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کا قرار پایا جس کے پاسپورٹ پر بغیر ویزا کے 193 ممالک کا سفر کیا جا سکتا ہے۔

دوسرے نمبر پر مشترکہ طور پر سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس ہیں جن کے پاسپورٹ پر 192 ممالک کا بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے جب کہ تیسرے نمبر پر جرمنی اور اسپین ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 191 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح برطانیہ کا نمبر چھٹا اور امریکا کا نمبر ساتواں ہے جب کہ بھارت کا نمبر 85 واں ہے جس کے پاسپورٹ پر 59 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کیا جا سکتا ہے۔

ہین لے انڈیکس میں افغانستان کا پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹ ہے جس کا نمبر سب سے آخری یعنی 109 ہے جب کہ پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 106 ہے اور پاکستان سے نیچے صرف تین ممالک بالترتیب شام، عراق اور افغانستان ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos