Premium Content

الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن 3 اپریل کو کرائے گا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 48 نشستوں کے لیے پولنگ 3 اپریل کو ہوگی۔

تین اپریل کو سندھ اور پنجاب سے 12 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد سے 2 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے گیارہ نئے سینیٹرز ایوان بالا کا حصہ بنیں گے۔

سینیٹ کے 52 سینیٹرز گیارہ مارچ کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ پنجاب اور سندھ سے بارہ، بارہ سینیٹرز اور سابق فاٹا سے چار سینیٹرز اپنی مدت پوری کریں گے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 اور اسلام آباد سے 22 سینیٹرز 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ سینیٹرز اپنی چھ سالہ مدت کے اختتام پر ایوان بالا کو الوداع کریں گے۔25ویں آئینی ترمیم کے تحت سابق فاٹا کی سینیٹ کی چار نشستوں پر دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی سینیٹ کے 12 نئے ارکان کا انتخاب کرے گی۔ صوبائی اسمبلی سات جنرل، دو خواتین، دو ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی رکن سینیٹ کا انتخاب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اتحادی جماعتوں (پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور آئی پی پی) کے ساتھ مل کر سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی۔ سنی اتحاد کونسل بھی سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

آٹھ مارچ 2024 کو پنجاب سے 11 سینیٹرز اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos