Exclusive Content

Add

الیکشن کمیشن میں کے پی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے آج اجلاس طلب 

Print Friendly, PDF & Email

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات پر الیکشن کمیشن میں اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شرکت کریں گے اور صوبے میں سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں ضمنی انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/election-k-hawaly-sy-supreme-court-ka-az-khud-notice/

گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این ایز نے رابطے کیے ہیں کہ الگ الیکشن نہ کروائیں۔

غلام علی نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کو یہ بات عمران خان سے کہنے کا مشورہ دیا ہے، تمام سیاسی جماعتیں الگ الگ انتخابات نہیں چاہتیں، اگر الگ الگ انتخابات ہوئے تو ہر سال پھر اسی طرح ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1