Premium Content

الیکشن کمیشن کی درخواست منظور، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان سے محروم کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ہفتہ کو پشاور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے انتخابی نشان ‘بلے’ کو برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور پی ٹی آئی کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد  رات کو فیصلہ سنا دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے خلاف دائر کی گئی اپیل کے جواب میں سنایا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

حکم میں، عدالت نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے ججوں سے متفق نہیں ہیں کہ ای سی پی کے پاس سیاسی جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوال کرنے یا فیصلہ کرنے کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos