قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا، 2006 سے مسلسل 4 یورپی ٹیموں(اٹلی، اسپین، جرمنی اور فرانس) ورلڈکپ جیتے آرہے تھے۔
Read More: https://republicpolicy.com/morroco-ki-tarikh-aur-qatar-football-world-cup/
اتوار کو کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ پینالٹی کک پر ہوا، ارجنٹائن نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
ارجنٹائن نے پہلے ہاف فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کی ، ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔
تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں دو گول کرکے میچ میں ارجنٹائن کی برتری ختم کردی، میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر رہا۔
Read More: https://republicpolicy.com/football-world-cup-france-ne-morrocco-ko-shekast/
اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹائن کو 2-3 کی برتری دلادی لیکن پھر ایمباپے نے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹائن کی برتری ختم کردی۔
اضافی وقت میں بھی میچ 3-3 گول سے برابر رہا ، ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ پینالٹی کک پر ہوا، ارجنٹائن نے 4 جبکہ فرانس نے 2گول کیے۔
لیونل میسی کا یہ آخری ورلڈکپ تھا اُنہوں نے اپناادھوراخواب پورا کرتے ہوئے ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔
اس سے قبل ارجنٹائن نے 1978 اور 1986 میں بھی ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔ میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی قراردیے گئے۔