Premium Content

جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کا بھارت میں جاری اجلاس بغیر نتیجے ختم

Print Friendly, PDF & Email

بھارت میں جی ٹوئنٹی سمٹ میں وزرائے خارجہ اجلاس بے سود، یوکرین جنگ پر اختلافات کے باعث مشترکا اعلامیہ جاری نہ ہوسکا۔

اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی ملاقات بے سود رہی، روس اور چین کے اعتراض کے باعث مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوا۔ اجلاس بغیر نتیجے ختم ہوگیا۔

اجلاس کے دونوں سیشن کے دوران یوکرین معاملہ چھایا رہا، جس دوران مغربی رہنماؤں نے یوکرین پر روسی حملے کو بین الاقوامی معیشت میں بڑی گراوٹ سبب قرار دیا تاہم روس اور چین نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے مغربی موقف کو مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/ukrain-hamlay-k-bhad-rosi-wazir-kharja-kiamerica-wazir-kharja-se/

اجلاس کے بعد بھارت کی جانب سے چیئر سمری جاری کی گئی جس میں یوکرین جنگ کے حوالے سے 2 پیرا شامل کیے گئے جس میں کہا گیا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام اور تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنے پر تمام شرکا نے اتفاق کیا تاہم چین اور روس کی جانب سے اس سے اختلاف کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہونے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں تمام شرکاہ اس بات پر اتفاق کر رہے ہیں جوکہ بالی میں ہونے والے گزشتہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران اتفاق رائے سے منظور کیا گیا تھا تاہم دو اراکین کو اس پر اعتراض ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos