Premium Content

غصیلے ساتھی کو کیسے ڈیل کیا جائے؟

Print Friendly, PDF & Email

غصے سے بھڑکنا اور دلیلیں دیناپارٹنرز کے درمیان تلخیوں اوررنجشوں کو جنم دیتاہے ۔ ایک غصیلے پارٹنر کو ڈیل کرنا تکلیف اور خطا کا احساس ساتھ لاتا ہے۔

غصہ تعلقات کی خرابی کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہے، جس کے نتیجےمیں جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج شروع ہو جا تا ہے ، جو آگے چل کرکئی بیماریوں کا موجب بن سکتاہے ۔

بہر حال پریکٹس اور صبروتحمل اور ہوشمندی سے کی جانے والی تکنیک سے ان مسائل سے نمٹاجاسکتاہے ۔

جب آپ کا پارٹنر ایسی کسی کیفیت میں مبتلا ہو تو بجائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کہ سمجھدای اور ہوشمندی سے نمٹنا بہت اہم ہے ۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

یہاں پانچ ایسے کام بیان کئے جارہے ہیں ،جو ایک غصیلے پارٹنر سے نمٹ کر ماحول سازگار بنانے میں مددگار ہوں گے ۔

بدسلوکی والے ماحول کو جنم نہ دیں

اگر آپ کا پارٹنر غصے میں ہوتو یہ سمجھنابہت اہم ہوتا ہے کہ ایسی کسی حد کو پارنہ کیا جائے ، جوایک کڑواہٹ سےبھرے غیر صحت مندانہ تعلقات کی طرف رہنمائی کرے ۔

جب سامنے والے شخص کا پارہ چڑھاہوا ہو تو وہ جارحیت پسند اور بدسلوکی سے پیش آسکتاہے۔ بعض اوقات یہ کیفیت وقتی ہوتی ہےجو مزاج ٹھنڈا ہونے کے بعد خود بخود نارمل ہوجاتی ہے ۔

اس لیے لفظی یا جسمانئی طورپر غلط رویوں کا مظاہرہ نہ کریں جو تعلقات کوزہر آلودہ کرنے کا باعث بن سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اپنی برداشت کو ہاتھ سے جانے نہ دیں۔

جب آپ کا پارٹنر آپے سے باہر ہو تو آپ کا بھڑکنا جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔

اس کے برعکس اگر دوسرا فریق پرسکون رہنے اور اچھے رویے کا مظاہرہ کرے تو بات بڑھنے کی بجائے وہیں ختم ہو جائےگی ۔

کوئی رد عمل نہ دیں

پرسکون رہنے کی بجائے اپنے پارٹنرپر چلانا سوائے ماحول کو مزید بگاڑنےکے کچھ نہیں دیتا۔ انسان غصے کی حالت میں بعض اوقات ایسے جملےبول دیتا ہے جو بعد میں سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں دیتاہے۔

اس لیے کسی بھی طرح کا ردعمل نہ دینا ماحول پر قابو پانے کی کنجی ہے ۔

ذاتی حملے سے گریز کریں

ذاتی حملے نہ کریں بلکہ جارحیت پسند رویے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں ۔ پارٹنر کےاس جارحیت پسند رویے کو سخت الفاظ میں نہ دہرائیں۔ اس کے رویے کو سمجھیں اور اس کے کردار پر کسی بھی طرح کی انگلی نہ اٹھائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos