لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے آخری ملاقات میں کہا کہ آپ پلے بوائے ہیں جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں، قمر باجوہ کمر پر چھرا مار رہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ki-general-bajwa-par/
لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے حسین حقانی کو لابنگ کے لیے امریکا میں ہائر کیا، حسین حقانی میرے خلاف کمپین اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے حالاں کہ امریکا میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے لیے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے، باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لیے تعلقات خراب ہوئے۔
قومی اسمبلی میں واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جاکر کیا کریں گے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ki-majooda-hakomat-par-tanqeed/
آڈیو لیکس پر انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہے، ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں، ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے کیوں کہ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، کابینہ ڈویژن معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔