پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ حقیقی آزادی کی یہ تحریک اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، عوام اور عمران خان اب حقیقی آزادی کے حصول تک رکیں گے نہیں۔
مزید کہا گیا کہ انشاءاللہ منزل اب بہت قریب ہے عوام نے خوف کے بت توڑ دئیے ہیں قوم اپنے کپتان کے سنگ حقیقی آزادی کے حصول کے لیے ہر قسم کے حالات سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
حقیقی آزاد ی کے حصول کے حوالے سے اشعار بھی ٹویٹ کیا گئے
میں انقلاب پسندوں کی اک قبیل سے ہوں
جو حق پہ ڈٹ گیا اس لشکرِ قلیل سے ہوں
میں یونہی دست و گریباں نہیں زمانے سے
میں جس جگہ پہ کھڑا ہوں کسی دلیل سے ہوں