Premium Content

انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا

Print Friendly, PDF & Email

انسٹاگرام نے پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے اپنی پوسٹ قریبی دوستوں تک محدود رکھنے کا فیچر متعارف کرا دیا۔

اس سے قبل انسٹاگرام میں صارفین صرف اسٹوریز اور نوٹس قریبی دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے تھے لیکن فیچر میں پوسٹ اور ریلز کو شامل کر کے انسٹاگرام کے طرزِ استعمال میں یکسر تبدیلی متوقع ہے۔

اس فیچر کے بعد اب صارفین کے پاس اپنی پوسٹ تمام فالورز کے ساتھ شیئر نہ کرنے کا اختیار ہوگا اور ایسا ہی دوسرے صارفین بھی کر سکیں گے، اس لیے انسٹاگرام فیڈ پر عمومی پوسٹ قریبی جاننے والوں کی نظر آنے لگیں گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

صارفین کو اپنے قریبی دوستوں کے اکاؤنٹ کے آگے ایک ہرا اسٹار دِکھائی دے گا اور اس سبز فہرست کو ریلز تک وسیع کر کے ایپ کو مزید نجی بنایا جاسکے گا۔

اپنی پوسٹ یا ریل کو قریبی دوستوں تک محدود کرنے کے لیے صارفین کو پوسٹ شیئر کرتے وقت آڈینس کا آپشن چننے کے بعد کلوز فرینڈآپشن کا انتخاب کرتے ہوئے ڈن کا بٹن دبانا ہوگا اور پھر پوسٹ شیئر کرنی ہوگی۔

آپشن کے انتخاب کے بعد صارف کے صرف قریبی دوست ہی تصویر، ویڈیو یا ریلز دیکھ سکیں گے اور ساتھ ہی ان پوسٹس پر ایک ہرا اسٹار بھی ظاہر ہوگا جو اس بات کی جانب اشارہ ہوگا یہ پوسٹ فہرست میں موجود افراد کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos