Premium Content

انتخابات میں تاخیر کے لیے سینیٹ میں تیسری قرارداد پیش

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد : سینٹ میں اتوار کو ایک اور قرارداد پیش کر دی گئی جس میں ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہلال الرحمان نے قرار داد پیش کی جس میں شدید سرد موسم، برف باری اور سکیورٹی چیلنجز کو عام انتخابات میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں شدید سردی اور برف باری شہریوں کو ووٹ ڈالنے سے محروم کر رہی ہے جبکہ امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کے لیے بھی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ مناسب نہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & press Bell Icon.

یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ یہ ایوان بالا میں پیش کی جانے والی تیسری قرارداد ہےجس میں انتخابات میں تاخیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایسی ہی ایک قرارداد چند روز قبل سینیٹ میں پیش کی گئی تھی۔

دریں اثنا، سینیٹ نے 5 جنوری کو ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کی درخواست کی گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos