Premium Content

آئی فون استعمال کرنے والوں  کے لیے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کی جا رہی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آئی فون صارفین کے لیے گوگل کروم ایڈریس بار کی جگہ تبدیل کرنے کے لیے تیارں کر رہا ہے۔

کروم آئی فون میں 2018 سے اسکرین میں نیچے کی طرف ٹول بارز کو سپورٹ کر رہا ہے، اینڈرائیڈ موبائل میں بھی یہی فیچر آزمایا گیا تھالیکن اینڈرائیڈ میں مکمل طور پر عمل میں نہیں لایا گیا۔

اس فیچر کے لیے صارفین کو دو چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ ایک تو  آئی او ایس پر گوگل کروم کے لیے ٹیسٹ فلائٹ اپ ڈیٹس پر رجسٹر ہونا پڑے گا جس سے آئی فون اور آئی پیڈ پر براؤزر کے بِیٹا ورژن حاصل ہو جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

بِیٹا ورژن میں آزمائشی مراحل سے گزرنے والا یہ فیچر صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا اس کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب براؤزر کی جانب سے یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں متعارف کرانے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

ٹیک تجزیہ کاروں نے گوگل کروم میں یو آر ایل ایڈریس بار (جس کو ’اومنی بکس‘ کہا جاتا ہے) کے اسکرین پر نیچے کی جانب منتقل کرنے کی نشان دہی کی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ایپل کے بِلٹ-اِن براؤزر میں ہوتا ہے۔ یہ تبدیلی اختیاری ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos