Premium Content

Add

علی رضا عنایتی سعودی عرب میں ایران کے نئے سفیر مقرر

Print Friendly, PDF & Email

ایران نے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق علی رضا عنایتی ایران کے وزیرخارجہ کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ علی رضا ایران کے وزارت خارجہ میں عرب خلیج امور کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

گزشتہ دنوں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا ہے، ایران میں سعودی عرب کا سفارت خانہ آئندہ چند روز میں کھل جائے گا۔

مارچ میں طے پانے والے معاہدے کی شرائط کے اندر دونوں ممالک نے دو ماہ کے اندر نئے سفیروں کی تعیناتی اور اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے 2016 کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی ہوچکی ہے جب کہ ایرانی صدر نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی جانب سے دورہ سعودیہ کی دعوت بھی قبول کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1