Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

ایرانی صدر 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Print Friendly, PDF & Email

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نور خان ایئربیس پہنچنے پر وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور ایک تجارتی وفد بھی شامل ہے۔

ایرانی صدر آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور بھی ہوگا۔

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف ارتھ ڈے کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگائیں گے۔

دونوں رہنما مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دونوں رہنما اسلام آباد میں ایک شاہراہ کو ایران ایونیو کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ پریس ٹاک بھی کریں گے۔

وزیراعظم ایرانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1