ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ گزشتہ شب وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں فریق دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی رابطوں کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران نے صنعت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی کی ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.