Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی اپیل بحال کر دی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی اپیل بحال کر دی۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ منتقلی کی اپیل بحال کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی سے متعلق خارج کی گئی اپیل کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میا ں گل حسن اورنگزیب نے اپیل بحال کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق خاتون اول کی جانب سے عثمان ریاض گل جبکہ ریاستی وکیل عبدالرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں کارروائی کے دوران ریاستی وکیل نے اپیل کی بحالی کی مخالفت نہیں کی۔ عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ پر سب جیل قرار دینے کی جگہ کی ضروریات کے بارے میں مدد طلب کی۔

عدالت نے حکام کو بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا۔ اس کے بعد عدالت نے اپیل 22 اپریل کو مقرر کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کی جانب سے کیس کی پیروی نہ کرنے پر درخواست خارج کردی تھی جنہوں نے بعد ازاں ایک روز قبل خارج کی گئی اپیل کی بحالی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سرینہ چوک چوکی پر ٹریفک جام کے باعث عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

وکلا کی جانب سے عدالت پہنچنے میں جان بوجھ کر کوئی تاخیر نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پٹیشن کو بحال نہ کیا گیا تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدالت میں وکلا کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

جسٹس اورنگزیب نے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کے وکیل یہ کیس جیت جاتے تو سابق خاتون اول جیل جاتی۔ وکلا خود نہیں چاہتے تھے کہ بشریٰ بی بی جیل جائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1