اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزا معطل کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سزا کے خلاف اپیل عید الفطر کے بعد سماعت کے لیے مقرر کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔
اس سے قبل فروری میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور سائفر مقدمہ میں پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ قائم کیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے کیس کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے پی ٹی آئی کے بانی کی درخواستوں کی سماعت کا وقت مقرر کیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.