غزہ: اسرائیل کی فوج نے تمام فلسطینیوں کو غزہ شہر کے شہری علاقے سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ میں کم از کم 38,295 افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔
اسرائیل کی فوج نے بدھ کے روز جنگ زدہ غزہ شہر پر ہزاروں کتابچے گرائے جس میں تمام رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ محصور فلسطینی علاقے کے مرکزی شہر سے نکل جائیں۔
کتابچےمیں غزہ شہر کو چھوڑنے کے لیے مخصوص راستے متعین کیے گئے تھے اور خبردار کیا گیا تھا کہ شہری علاقہ، ”ایک خطرناک جنگی زون بنا رہے گا“۔
یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوجیوں نے، ٹینکوں اور طیاروں کی مدد سے حماس اور اسلامی جہاد سے سب سے بھاری لڑائی لڑی ہے۔
ایک کارروائی میں، اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیےقائم اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے طویل عرصے سے خالی پڑے غزہ سٹی ہیڈ کوارٹر کے اندر سے ہتھیار برآمد کیے ہیں۔
غزہ کے دیگر مقامات پر، اسرائیلی فوج نے پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے چار اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے، جس پر فرانس اور جرمنی نے اعتراض کیا ہے اور اس طرح کےحملوں کو ”ناقابل قبول“ قرار دیا ہے۔
غزہ میں تازہ ترین لڑائی میں 350,000 شہری نئے بے گھر ہوئے ہیں، یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہاہے کہ ”غزہ میں بالکل محفوظ جگہ نہیں ہے“۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.