وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری وزیر اعلٰی کی زیرِ قیادت اور وزیر صحت پروفیسر ڈاکڑ یاسمین راشد کی زیر نگرانی ماؤں اور بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے تاریخی قدم۔
وزیر اعلیٰ پنجاب 9 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے 550 بیڈز پر مشتمل فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ فیز 1 (فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک سرگنگا رام ہسپتال لاہور) کا افتتاح کریں گے۔ زچہ و بچہ کے لیے بین الاقوامی معیار کی سٹیٹ آف دی آرٹ معلومات اور علاج معالجہ کی سہولیات اب ایک چھت تلے دستیاب ہونگی۔