Premium Content

جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: جسٹس عالیہ نیلم نےلاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی ، تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جسٹس عالیہ نیلم سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب  میں وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ،آئی جی پنجاب ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرور سمیت اعلیٰ سرکاری اور سماجی شخصیات نے  شرکت کی ۔

تقریب کے بعد چیف جسٹس عالیہ نیلم سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کی ، ملاقات میں عہدہ سنبھالنے پر مریم نواز نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو مبارکباد پیش کی۔

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی  53ویں چیف جسٹس ہیں، جسٹس عالیہ نیلم 1966 راولپنڈی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

جسٹس عالیہ نیلم1996 میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998 میں جسٹس عالیہ نیلم ہائیکورٹ کی وکیل بنیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعینات ہوئیں۔

جسٹس عالیہ نیلم2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔

اس سے قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں متفقہ طور پر جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos