خدیجہ شاہ کیس میں پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے: امریکی محکمۂ خارجہ

[post-views]
[post-views]

 واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کیس میں پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں۔ ان کے کیس پر نظر رکھی ہوئی ہے اور پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سے براہ راست بات چیت جاری رکھیں گے۔ ہم ہمیشہ غیر ملکی حکومتوں سے زیر حراست امریکی شہریوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستانی حکام شفاف اور منصفانہ ٹرائل کویقینی بنائیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی سازش کے الزامات جھوٹ ہیں۔ پاکستان کے عوام ہی ملک کی سیاست سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون اہم ہے۔ خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos