خاموش قاتل ہائی بلڈ پریشر کی حیرت انگیز وجہ دریافت

اگر آپ کسی مصروف شاہراہ کے قریب رہتے ہیں جہاں ٹریفک کی آوازیں مسلسل آتی ہیں تو اس سے آپ بلڈ پریشر کے مریض بن سکتے ہیں۔

یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

چین کی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹریفک کے شور اور فشار خون میں اضافے کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے قبل یہ خیال کیا جاتا تھا کہ ٹریفک کے شور سے لوگوں میں بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ بڑھتا ہے اور نتائج میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہاں آپ کیلئے ایک اور دلچسپ رپورٹ ہے یہ بھی پڑھیں

اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 40 سے 69 سال کی عمر کے 2 لاکھ 40 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ 8 سال سے زائد عرصے تک لیتے ہوئے دیکھا گیا کہ کتنے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی علامت پائی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد کسی ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں ٹریفک کا شور ہوتا ہے، ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

درحقیقت تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ٹریفک کا شور جتنا زیادہ ہوگا، ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ ہوگا۔

محققین نے بتایا کہ ٹریفک کا شور اور ٹریفک سے متعلق فضائی آلودگی دونوں ہی ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا شور ہمارے خون کے دباؤ کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی جائے گی تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آخر ٹریفک کا شور خون کے دباؤ پر کیوں اثر انداز ہوتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos