Premium Content

Add

پھٹی ایڑھیوں کو نظرانداز مت کریں

Print Friendly, PDF & Email

پھٹی ایڑھیوں کا سُن کر موسم سرما اور خشکی کا خیال ذہن میں آتا ہے ، ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ایڑھیاں پھٹنے کا تعلق تو سردیوں سے ہے، لیکن ایسا قطعاً نہیں کیونکہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی ایڑھیاں سخت گرمی میں بھی پھٹی رہتی ہیں۔

ایک غلط فہمی یہ بھی ہوتی ہے کہ شاید پانی کی کمی اور موائسچرائزر نہ لگانا اس کی وجہ بنتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، بے شک یہ وجوہات بھی ہیں لیکن اس کی دیگر وجوہات بھی ہیں۔

ایڑھیاں پھٹنے کی کیا وجوہات ہیں؟

ایڑھیاں پھٹنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ موٹاپا، وٹامنز کی کمی، گرم پانی سے نہانا، یا کھلے جوتے پہننا۔

گرم پانی سے نہانا ہمیں آرام تو دیتا ہے لیکن بد قسمتی سے یہ ہماری جلد کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوتا، گرم پانی ہمارے جلد پر موجود قدرتی تیل کو نکال دیتا ہے ، اس کے علاوہ ہمارے بالوں کے لیے بھی مفید نہیں ہوتا۔

 موٹاپے کی وجہ سے ہمارے پاؤں پر پورے جسم کا وزن پڑتا ہے، زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے تلووں پر ضرورت سے زیادہ دباؤ پڑتا ہے اسی لیے ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں۔

یہاں آپ کیلئے ایک اور دلچسپ رپورٹ ہے یہ بھی پڑھیں

گرمیوں میں پھٹی ایڑھیوں سے نجات کیسے حاصل کریں؟

سونے سے قبل ایڑھیوں پر کریم لگا کر اس پر کاٹن کے موزے پہن لیں۔

کریم یا ایلو ویرا میں چینی ملا کر ایڑھیوں کا اسکرب کریں (زور سے رگڑیں)، اس سے جلد ہائیڈریٹ رہے گی۔

پانی میں گھر میں موجود خالص تیل ملا کر اپنے پاؤں بھگوئیں، نتیجہ آپ خود محسوس کریں گے۔

ویجیٹیبل آئل پھٹی ایڑھیوں میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1