بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

مسلم لیگ ن رہنما خواجہ آصف کا تحریک انصاف سے رابطہ اور سمجھوتہ کا انکشاف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کیلئے پیسے جاری نہیں کریں گے، توہین عدالت کا معاملہ جب آئے گا تب دیکھا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات پر عدالتی ڈکٹیشن نہیں مانیں گے، اپنی مرضی سے مذاکرات کریں گے۔

اور بات 2018 سے شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ آج ایک رابطہ ہوا ہے، یہ سمجھوتہ ہوا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ رابطہ کیا جائے گا، بطور پارلیمنٹیرین اپنے اختیارات کا تحفظ کرنا ہے، ہمیں پارلیمنٹ نے فنڈز  دینے سے منع کیا ہے، ہم چار تین کے فیصلے کو فوقیت دیتے ہیں ،تین دو کا فیصلہ نہیں مانتے،  صرف عدالت کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مذاکرات بھی ہوئے تو 2018 کے الیکشن سے شروع کریں گے، آئین میں صرف 90 دن کا نہیں یہ بھی لکھا ہے کہ ایک دن میں الیکشن کرائیں، سب پر واضح ہونا چاہیے کہ آئین نے پارلیمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی کیا زیادتی ہوسکتی ہے جو اس وقت ہورہی ہے ، کیا مذاکرات کا ایجنڈا سپریم کورٹ دے گا؟ کیوں ہمیں ڈکٹیٹ کیا جارہا ہے؟ مذاکرات کا ایجنڈا ہم خود طے کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos