Premium Content

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تاریخ میں پہلی بار لڑکیوں کیلیے سائیکل سکھانے والے  کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تاریخ میں پہلی بار لڑکیوں کیلیے سائیکل سکھانے والے  کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول جانے والے لڑکیوں کو سائیکل چلانا سکھائی گئی۔

خیبرپختوانخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی خاتون سائیکل چلانے والی  ثمر خان نے کیمپ کا انعقاد کیا ، جس میں لڑکیوں کو سائیکل چلانے کی تربیت اور اس کے فوائد بتائے گئے۔

Read More: https://republicpolicy.com/reforming-sales-tax-and-kpra-in-kpk/

ثمر خان کے مطابق وہ لڑکیوں کو سائیکل سکھانے کے لیے ثمر کیمپ کے نام سے ٹریننگ کیمپ لگاتی ہیں۔ وہ اب تک ایبٹ آباد پشاور اور دیگر علاقوں میں سائیکل سکھانے والے  کیمپ لگاچکی ہے اور اس بار لنڈی کوتل میں  کیمپ لگایا، جس میں 15 سکول کی لڑکیوں نے  شرکت کی۔

Read More: https://republicpolicy.com/imran-khans-big-surprise-announces-to-dissolve-punjab-and-kpk-assemblies/

انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی روز کئی لڑکیوں نے سائیکل چلانا سیکھ لی، اپنی مدد آپ کے تحت وہ ثمر کیمپ چلا رہی ہیں،  لڑکیوں کو آگا ہ ہونا چاہیے  اور کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے سائیکل ایک اسپورٹس ہی نہیں ضرورت بھی ہے، ان علاقوں میں لڑکیاں کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کرکے اسکول جاتی ہیں انھیں سائیکل سیکھ کر اسکول جانے کی سہولت بھی ہوگی۔

ثمر خان نے بتایا کہ اس کیمپ کے لیے انہوں نے 10 سائیکل خریدیں اور وہاں چھوڑ دیں تاکہ لڑکیاں سائیکل چلانا  سیکھ سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos