Premium Content

خشک میوہ جات فالج کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

برلن: ایک نئی تحقیق کے مطابق صبح کے وقت مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے سے دل کے دورے یا فالج کے خطرات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

جرنل بائیو میڈ سینٹرل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے بتایا ہے کہ روزانہ صبح انڈہ کھانے کے بجائے 25 سے 28 گرام تک خشک میوہ جات کھانے سے دل کے ا مراض میں مبتلا ہونے یا اس سے موت واقع ہونے کے خطرے سے 17 فی صد کم ہو جاتی ہے۔

کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ انڈوں میں موجود کولیسٹرول دل کی صحت کے لیے مضر ہوتا ہے۔ تاہم، دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید شواہد کا سامنے آنا ضروری ہے۔ لیکن کم کولیسٹرول کے حامل خشک میوہ جات انڈوں کا بہترین متبادل ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

یہ نتائج جانوروں پر مبنی غذاؤں کے بجائے پودوں پر مبنی غذاؤں کے کھائے جانے کے قلبی مرض، ٹائپ 2 ذیا بیطس اور قبل از وقت موت واقع ہونے کے خطرات پر ممکنہ اثرات جاننے کے حوالے سے حاصل ہونے والے شواہد کا سائنسی ریویو لینے کی صورت میں سامنے آئے۔

تحقیق میں مچھلی یا سمندری غذا کو پودوں پر مبنی غذا سے بدلنے کے کوئی فوائد نہیں دیکھے گئے۔ جبکہ ان کو ڈیری اشیاء سے بدلنے سے بھی قلبی مرض میں خطرات میں کمی کےکوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

البتہ، ریویو میں گوشت کو دیگر غذاؤں سے بدلنے پر فوائد دیکھے گئے۔

وہ افراد جنہوں نے 50 گرام گوشت کے متبادل کے طور پر اس ہی مقدار میں دالوں، چنوں اور لوبیا کا استعمال کیا تھا ان کے قلبی مرض میں مبتلا ہونے یا اس سے موت واقع ہونے کے خطرات 23 فی صد تک کم تھے۔

دوسری جانب  50 گرام گوشت کے بدلے 28 سے 50 گرام خشک میوہ جات کھانے پر یہ خطرات 27 فی صد تک کم دیکھے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos