Premium Content

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبائی اسمبلی آج تحلیل نہ کرنےکا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی کو آج تحلیل نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/assamblian-tehleel-ki-tarikh-ka-elan-20-december/

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت وزیراعلیٰٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور صوبائی حکومت نے فی الحال اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے اب تک ایڈوائس تیار  نہیں کی ہے۔

اس  حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمود  خان نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا اسمبلی آج تحلیل نہیں کررہے، اس سلسلے میں عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، عمران خان نے جیسے ہی حکم دیا گورنرکو اسمبلی تحلیل کرنےکی ایڈوائس بھیج دوں گا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-asamblian-tahleel-krny-ka-khatra-mole/

واضح  رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اعلان کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج اسمبلی تحلیل کرنےکا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos