لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے ایک نئی لسٹ زیر غور ہے۔جس میں 14وکلاء اور چار سیشن ججز کے نام شامل ہیں۔قبل ازیں جو لسٹ سامنے آئی تھی اس میں تیرہ وکلاء اور ایک سیشن جج شامل تھے۔جبکہ دونوں لسٹوں میں دو دو خواتین کے نام بھی موجود ہیں۔ موجودہ لسٹ میں کچھ نام تبدیل کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/biroun-e-mulk-jaidadun-par-tax-ka-nifaz-lahore-high-court/
باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی لسٹ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو غیر رسمی منظوری کیلئے پیش ہوگی۔اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں منظورشدہ تعداد میں سے18ججز کی کمی ہے۔ذرائع کے مطابق نئی لسٹ میں وکلاء میں سے ملتان سے رانا محمد نوید اور عارف کمال نون، بہاولپور سے امیر عجم ملک اور افضل ڈھرالہ، راولپنڈی سےخرم مسعود کیانی، بشارت اللہ خان ، حسن نواز مخدوم، سلمان صفدر، شہزاد شوکت، ارشد نذیر مرزا، حق نواز شامل ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل آفس سے قاسم چوہان، مشتاق موہل ، ڈسٹرکٹ ججز میں چوہدری عبدالرشید عابد، امیر محمد خان، مشتاق اوجلہ، طاہر صابر ،قیصر نذیر بٹ کے نام شامل ہیں۔ دو خواتین میں لاہور سے بشریٰ قمر اور بہاولپور سے ثمینہ قریشی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/sadr-e-mumlekat-ki-islamabad-highcourt-ma-judges/
پہلی لسٹ میں ملتان سے رانا محمد آصف اور مغیث اسلم، بہاولپور سے امیر عجم ملک اور نوید فرحان، راولپنڈی سے محمد صدیق اعوان، حسن نواز مخدوم، سلمان صفدر، منور اسلام، ارشد نذیر مرزا، رانا شمشاد، قاسم چوہان کے علاوہ ڈسٹرکٹ جج عرفان سعید کا نام شامل تھا جو لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دو خواتین میں لاہور سے عاصمہ حامد اور بہاولپور سے ثمینہ قریشی کے نام شامل کیے گئے تھے۔