وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 19واں اجلاس: لاہور میں 513 ہائبرڈ/ الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا لاہور فیڈر روٹ کے لئے مزید بسیں لانے کا پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم۔ سپیڈوفیڈربس سروس کی لاہور سے شیخوپورہ اور مریدکے تک توسیع کی منظوری۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بحال اورفعال کرنے کا بھی حکم۔
بہاولپورسے لودھراں بس سروس آپر یشن جاری رکھنے کااصولی فیصلہ بہاولپور سے لودھراں روٹ کو جاری رکھنے کیلئے 12 بسوں کی فراہمی کی منظوری پاکستان میٹروبس سروس راولپنڈی اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کے انتظامات راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کیے جائیں گے۔
لاہورمیٹروبس سروس سسٹم میں بہتری لائی جائے گی۔ آٹومیٹک فیئر کولیکشن اینڈ بس شیڈولنگ سسٹم کیلئے این آر ٹی سی کی خدمات لینے کا فیصلہ لاہورمیٹروبس سسٹم کی بسوں کی تعمیرومرمت کے معاہدے میں ترمیم کی منظوری۔