Premium Content

لیموں پانی انسانوں کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے

Print Friendly, PDF & Email

لندن میں ڈاکٹروں نے ایک تحقیق کی ہے جس کے مطابق لیموں پانی صحت کا ضامن ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق لیموں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزا سے بھر پور ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق لیموں پانی میں اگر شہد کی معمولی مقدار شامل کر لی جائے تو اس سے بہت سے فوائد حاصل کیا جاسکتے ہیں۔

لیموں پانی، پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ لیموں پانی فوری پیاس بجھاتا ہے اور نظامِ ہاضمہ بھی درست ہوجاتا ہے۔

لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے یہ جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو مضبوط   بناتا ہے۔ زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے اور کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔ وٹامن سی جلد اور چہرے کی خوبصورتی میں غیرمعمولی کردار ادا کرتا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

لیموں ہاضمے میں بہت مفید ہے۔ لیموں پانی آنتوں میں جاکرہاضماتی رطوبتیں بڑھاتا ہے۔ اس سے غذا کو ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر صبح کے وقت نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملاکر پیا جائے تو پورا دن نظامِ ہاضمہ درست رہتا ہے۔

یہ وزن میں کمی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ بھوک کو دباتا ہے اور فائبر کی وجہ سے غذا کو جزوبدن بناتا ہے۔ لیموں میں سٹرک ایسڈ کی وسیع مقدار موجود ہوتی ہے جو ہاضمہ بڑھاتی ہے اور وزن کو قابو میں رکھتی ہے۔

لیموں پانی دل کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کم کرتا ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس رگوں اور شریانوں کو بہت اچھی حالت میں رکھتے ہیں۔ اس طرح لیموں پانی سے مجموعی طور پر دل کو فائدہ ہوتا ہے۔

لیموں پانی گردوں کو پتھری سے بچاتا ہے۔ لیموں میں سٹرک ایسڈ سے بولی نظام بہتر رہتا ہے۔ لیموں پانی گردوں کی پتھری کو دوبارہ بننے سے روکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos