لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہیے اسی پر پوری قوم کا اتفاق ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا حوصلہ بلند ہے وہ جلد پاکستان تشریف لائیں گے۔
اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ منٹوں میں ضمانتیں دوہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرےگا، عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے بلکہ سب کو دکھائی دینا چاہیے۔
https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمٰی، پارلیمان اور دوسرے ادارے مل کر پاکستان کی خدمت کریں، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہم کردار ادا کر رہے ہیں، دیگر چیلنج حل کرنے کی بھی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 7 روزہ دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی شاہی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔