Premium Content

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے  جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے اور  100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔البتہ خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ کے پی میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 47 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازق ستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔پشاور، کوہاٹ، صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے لاہور ، کوئٹہ راولپنڈی میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/islamabad-kp-aur-punjab-main-6-8-shidat/

اس کے علاوہ بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار،  کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔لکی مروت، مردان ، باجوڑ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آ گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos