اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 47 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے علیچر سے 47 کلو میٹر دور ہے۔ اس کے علاوہ ازبکستان، چین، بھارت، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/turkey-or-shaam-may-zalzalay-say/
واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان اور پڑوسی ممالک میں بھی بڑے زلزلے کے امکانات موجود ہیں جب کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری 2023 کو آنے والے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی بھی صحیح ثابت ہوئی جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرچکی۔