خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے حلف اٹھانے کے بعد منصب سنبھال لیا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اعظم خان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں سیاسی قیادت نے بھی شرکت کی۔
تقریب حلف برداری کے بعد اعظم خان نے منصب سنبھال لیا، انہیں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/kp-hakumat-aur-opposition-ny-nagran-wazir-e-alaa/
اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات ترجیح ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔
اعظم خان کا کہنا تھاکہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، کوشش کریں گے کہ امن قائم رکھیں، وفاقی حکومت سے صوبے کے بقایاجات کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ این ایف سی،این ایچ پی اور ضم اضلاع کے فنڈز کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے، کوشش کریں گے کہ بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ دیں۔