نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو آسان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلن کن کی جناب سےنیک خواہشات کے جواب میں انہوں نے امریکی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتی ہے اور خطے میں اقتصادی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو قدر کی نگاہ سے اہمیت دیتی ہے۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔