Premium Content

نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا کیس ، جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی

Print Friendly, PDF & Email

امریکی صدر جوبائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس اور ٹیکس فراڈ مجرم قرار دیئے گئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولم نگٹن کی عدالت نے رواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تھے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

جوبائیڈن کے بیٹے پر ایک اور الزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق بھی تھا جس میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا تھا ۔

اعتراف جرم کے بعد جج نے ہنٹر بائیڈن کو خبردار کیا کہ اس پر انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرتک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) میں ہونا تھا مگر جوبائیڈن نے اس سے قبل ہی اپنے بیٹے کو معاف کر دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos