Premium Content

انوارالحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی

Print Friendly, PDF & Email

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوارالحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دیدی۔ 

انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اور وہ بلوچستان سے 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے، انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں ق لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

بعد ازاں وہ نواب ثناء اللہ زہری کے دور حکومت میں صوبے کے ترجمان کی حیثیت سے اپنے فرائض ادا کرتے رہے ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے دستخط کرکے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی تھی، صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوارالحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos