Premium Content

پاکستان اور جرمن کمپنی کےمابین لائٹ ویٹ طیارے بننے کا معاہدہ طے پا گیا

Print Friendly, PDF & Email

پاکستانی کمپنی اور جرمن کمپنی کے درمیان پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پاکستان کی اسکائی ونگز ایوی ایشن اور جرمنی کی سیلی ائر گروپ کمپنی کے درمیان سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او عمران اسلم خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جائرو کاپٹرز کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ سے پاکستان میں ایوی ایشن کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

انہوں کہا کہ وزیر اعظم کی زیرقیادت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں یہ بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

عمران اسلم نے بتایا کہ پہلا جائرو کاپٹر رواں سال اگست میں پاکستان پہنچ جائے گا، جبکہ جرمن سیلی ائر کمپنی اور اسکائی ونگز معاہدے کے تحت آئندہ سال 2025ء سے پاکستان میں جائرو کاپٹرز کی مینوفیکچرنگ کا بھی آغاز ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جائرو کاپٹرز ایئر ایمبولینس، فصلوں پر اسپرے، پائپ لائنوں کے سروے کے علاوہ قدرتی آفات کے دوران اور ساحلی علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں، جائرو کاپٹرز 160 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اڑان کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عمران اسلم نے یہ بھی کہا کہ ہم یہ جدید ترین لائٹ ویٹ طیارے نجی اور سرکاری شعبوں کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos