عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد کرنے کی تردید کردی۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں https://republicpolicy.com/imf-ki-charo-sharayat-pori/
ایسٹر پریز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان معاہدے میں نیو کلیئر پروگرام کو جوڑنے میں کوئی سچائی نہیں، پاکستان سے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل اور بیلنس آف پمنٹ کا مسئلہ حل کیا جائے،آئی ایم ایف کا یہ مینڈیٹ ہے تاکہ معاشی استحکام کی بحالی کی جاسکے۔